ٹاؤن گدرپور، وارڈ نمبر ۸، ضلع ادھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ - ۲۶۳۱۵۲ رجسٹرڈ ٹرسٹ • قیام ۱۹۹۲ء SWIFT: HDFCINBBXXX
دارالعلوم محمدیہ مدنی مسجد ٹرسٹ
زبان / Language
English اردو
آن لائن عطیہ دیں
📚 ۱۶ جامع تعلیمی شعبہ جات • ناظرہ تا دورۂ حدیث شریف

جامعہ کے تعلیمی شعبے، معمولاتِ شب و روز اور مطبوعات

قرآنی تجوید و حسنِ قرات سے لے کر صحاحِ ستہ (بخاری و مسلم شریف) کی تدریس تک کا مستند نظام۔ ساتھ ہی جدید تقاضوں کے پیشِ نظر عصری انگریزی، ہندی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کی مکمل مفت تعلیم۔

🎓 سندِ فراغت و مستند ڈگری
💻 عصری کمپیوٹر لیب و انگلش
⏱️ منظم شب و روز تربیتی نظام
دارالعلوم محمدیہ درس گاہ و طلبہ
📖
دورۂ حدیث شریف و مشکوٰۃ
دارالعلوم دیوبند کے معیاری نصاب کے مطابق
نصاب، تدریس و اشاعت

دارالعلوم محمدیہ کے جملہ تعلیمی، دعوتی و انتظامی شعبہ جات

جامعہ میں تشنگانِ علومِ نبویہ کے لیے ناظرہ و حفظِ قرآن، درسِ نظامی، شعبۂ تصحیح، عصری انگریزی و کمپیوٹر سے لے کر دعوت و اشاعت تک کے مکمل شعبے قائم ہیں:

۱. تعلیمی و تدریسی شعبہ جات

(۱) شعبۂ ناظرہ قرانِ پاک

نورانی و بغدادی قاعدہ مع تجوید

اس شعبہ میں نورانی اور بغدادی قاعدہ حسبِ لیاقت طلبہ کو مع تجوید پڑھنے کی خوب خوب مشق کرائی جاتی ہے۔ قرب و جوار اور بالخصوص قصبہ گدرپور کے کثیر طلبہ و طالبات اس شعبہ کی زینت ہیں اور ماہر فن اساتذہ کی زیرِ نگرانی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ فی الحال مسجد کے ایک بڑے ہال میں کلاسز کا انتظام ہے۔

(۲) شعبۂ حفظِ قرآن مجید

طرزِ اشرف المدارس ہردوئی

اس شعبہ میں صحتِ الفاظ اور تجوید کی رعایت کے ساتھ قرآنِ کریم کے حفظ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقدارِ خواندگی اور حسنِ ادائیگی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ طلبہ یادداشت اور لہجہ میں پختہ ہوں۔ حفظ کی تکمیل اشرف المدارس ہردوئی کے خطوط پر کرائی جاتی ہے۔

(۳) شعبۂ عربی و فارسی (درسِ نظامی تا دورۂ حدیث)

عربی اول تا سالِ ہفتم و دورہ

اس شعبہ میں عربی اول تا دورۂ حدیث کی تعلیم کا نہایت عمدہ اور معقول نظم ہے۔ ہر ہفتہ تحریری جائزہ بشکل تحریر ہوتا ہے جس سے طلبہ کے اندر علمی پختگی پیدا ہوتی ہے اور دارالعلوم دیوبند، مظاہر العلوم اور دیگر بڑے مدارس کے امتحانات میں داخلہ انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔

(۴) شعبۂ تصحیح و قراءت

اساتذہ و حفاظ کی خصوصی تربیت

اس شعبے میں باہر سے تشریف لانے والے اساتذہ اور حفاظ کو قرآنِ کریم کی صحت اور مخارج کے ساتھ پڑھانے کی تربیت پر محنت کرائی جاتی ہے تاکہ وہ نونہالانِ امت کو تراش کر قیمتی ہیرا بنا سکیں۔ ہردوئی سے فارغ شدہ قاری و عالم اس شعبے کی نگرانی فرماتے ہیں۔

(۵) شعبۂ انگریزی و کمپیوٹر

روزانہ ۱ گھنٹہ لازمی کلاس

شعبۂ حفظ و ناظرہ و درجاتِ عربی کے طلبہ کو روزانہ ایک گھنٹہ انگریزی بولنے، لکھنے اور پڑھنے کے ساتھ کمپیوٹر کی بنیادی و عملی تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ جدید دنیا میں دین کا پیغام ہر زبان میں پہنچا سکیں۔

(۶) شعبۂ خوش خطی (خطاطی)

قلم کی شیرینی اور خوبصورتی

بزرگوں کا مقولہ ہے کہ 'قلم کی شیرینی زبان کی شیرینی سے بڑھی ہوئی ہوتی ہے'۔ طلبہ کی تحریرات کو عمدہ، صاف اور جاذبِ نظر بنانے کے لیے اساتذۂ فن کی زیرِ نگرانی باضابطہ خوش خطی کی مشق کرائی جاتی ہے۔

۲. دعوتی، اشاعتی، اصلاحی و انتظامی شعبہ جات

(۷) شعبۂ دعوت الی اللہ

مندروں، گرودواروں اور گرجوں کے قرب و جوار میں باہمی نفرت کو دور کر کے اسلام کی سچی تعلیم اور توحید کا تعارف کرانا۔

(۸) شعبۂ تبلیغ و اصلاحِ رسوم

بے باک و فصیح مقررین اساتذہ کا تقرر جو قرب و جوار اور دور دراز علاقوں میں جا کر مشرکانہ رسوم و بدعات کی قباحت بیان کرتے ہیں۔

(۹) شعبۂ تصنیف و تالیف

بدعات کے رد اور سنت کے احیاء پر کتب و مضامین کی تیاری، خاص طور پر سہ ماہی مجلہ 'رحمتِ عالم' کی اشاعت۔

(۱۰) شعبۂ دار الافتاء

عوام الناس کو درپیش شرعی مسائل، نکاح و طلاق، وراثت اور معاملات کا قرآن و سنت کی روشنی میں آسان اور مستند حل۔

(۱۱) شعبۂ کتب خانہ و دار المطالعہ

فنِ تفسیر، حدیث اور فقہ کی ہزاروں نادر و قیمتی کتب کا ذخیرہ جس سے اساتذہ و طلبہ اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں۔

(۱۲) انجمن فیضِ ابرار

بیادگارِ حضرت محی السنہ شاہ ابرار الحق صاحبؒ۔ ہر جمعرات طلبہ کی تقریری مشق اور اردو و عربی خطابت کا شاندار بزم۔

(۱۳) دو ماہی شمارہ 'المظاہر'

طلبہ میں قلمی ذوق، مضمون نگاری اور انشاء پردازی کو پروان چڑھانے کے لیے ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی باقاعدہ تربیت۔

(۱۴) شعبۂ مکاتب و شاخیں

رامپور، بجنور، ہریدوار، مرادآباد اور گوجر بستیوں میں ۲۰ سے زائد مکاتب کا قیام اور مرکز کی جانب سے اساتذہ کا انتظام۔

(۱۵) شعبۂ کمپیوٹر و کمپوزنگ

کتابچوں، اشتہارات اور مجلہ رحمتِ عالم کی کمپیوٹرائزڈ کمپوزنگ کے ساتھ ساتھ طلبہ کو تکنیکی تربیت کی فراہمی۔

(۱۶) شعبۂ مطبخ و طعام

بیرونی مقیم طلبہ کے لیے ناشتہ اور دو وقت کا معیاری کھانا، جس میں ہفتے میں تین دن گوشت کا خصوصی انتظام ہے۔

شعبۂ نشر و اشاعت کے شائع کردہ ۱۰ اہم کتابچے

تالیف: رہبرِ ملت حضرت مولانا مظاہر الحق صاحب دامت برکاتہم (بانی و مہتمم دارالعلوم محمدیہ مدنی مسجد گدرپور):

۱. تحفۃ المساجد
۲. فضائلِ اذان و اقامت
۳. عورتیں بھی شرعی وراثت کا حصہ ہیں
۴. مہر کی شرعی حیثیت
۵. فضیلتِ اہلِ علم
۶. فضیلتِ توبہ و استغفار
۷. پیامِ انسانیت
۸. دعاء صاحبِ دعاء
۹. تحفۃ المدارس
۱۰. رحمتِ عالم (سہ ماہی مجلہ)

معمولاتِ مدنی مسجد و مدرسہ دارالعلوم محمدیہ

طلبہ و اساتذہ کے شب و روز کا مسنون و روحانی نظام العمل:

بعد نمازِ فجر: سورۃ یس کی اجتماعی تلاوت اور اس کے بعد امتِ محمدیہ کے لیے اجتماعی دعا۔
بعد نمازِ ظہر: "حسبنا اللہ ونعم الوکیل" اور "انا کفیناک المستھزئین" کا ورد و اجتماعی دعا۔
بعد نمازِ عصر: نماز کے فوراً بعد اصلاحی کتاب کا مطالعہ، اور اس کے بعد کلمۂ توحید کا ورد۔
بعد نمازِ مغرب: نمازِ اوابین کی پابندی کے ساتھ ادائیگی۔
بعد نمازِ عشاء: تفسیرِ قرآنِ کریم یا سیرتِ خاتم الانبیاء ﷺ کی کسی مستند کتاب کا درس۔
معمولات بروزِ جمعہ: فجر بعد سورۂ یس، کہف و ختم خواجگان، نماز کی عملی مشق، قبل جمعہ سورۂ کہف، اور عصر بعد ۸۰ مرتبہ درود شریف۔
مدرسہ کا ترانہ و طلبہ کی ظاہری نگرانی:

ترانہ: "اے خدائے پاک رحمان و رحیم"، ایک اسلامی عقیدہ، اسمائے حسنیٰ مع ترجمہ، تلاوتِ قرآن، اجتماعی دعا، اور روزانہ طلبہ کی ظاہری حالت (بال، ناخن، لباس کی صفائی) کی باقاعدہ چیکنگ۔

داخلے کی شرائط و معلومات دیکھیں ← طلبہ کے طعام و کتب فنڈ میں حصہ لیں
کامیابی سے کاپی ہو گیا!